ہفتہ 7 فروری 2026 - 10:23
ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت کی صورت میں ہم اس کے ساتھ کھڑے ہوں گے: امام جمعہ نجف اشرف

حوزہ/ امام جمعہ نجف اشرف حجت الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے نماز جمعہ کے خطبے میں کہا کہ انقلابِ ایران کوئی قومی تحریک نہیں بلکہ ایک عالمی اسلامی انقلاب ہے، اور ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت کی صورت میں ہم اس کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ نجف اشرف حجت الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے نماز جمعہ کے خطبے میں کہا کہ انقلابِ ایران کوئی قومی تحریک نہیں بلکہ ایک عالمی اسلامی انقلاب ہے، اور ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت کی صورت میں ہم اس کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جنگ ہمارے لیے صرف سرحدوں کی نہیں بلکہ شناخت اور بقا کی جنگ ہے۔

سید صدرالدین قبانچی نے بعض ممالک کی جانب سے عراق کے خلاف فکری اور نظریاتی یلغار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات اور باہمی احترام کے خواہاں ہیں، اور تکفیری سوچ کی واپسی کسی صورت قابل قبول نہیں۔

انہوں نے عراق کے بعض وزارتخانوں میں تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر پر بھی تشویش ظاہر کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے، کیونکہ عوام خدمت کے مستحق ہیں، تکلیف اور انتظار کے نہیں۔

صدارتی انتخاب میں تاخیر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اب یہ ذمہ داری کرد رہنماؤں پر عائد ہوتی ہے کہ وہ باہمی اتفاق سے اس بحران کو ختم کریں۔ ساتھ ہی وزیراعظم کے انتخاب پر بھی زور دیتے ہوئے سیاسی جماعتوں سے مزید سنجیدہ کردار ادا کرنے کی اپیل کی

دینی خطبے میں انہوں نے مناجات شعبانیہ کا حوالہ دیتے ہوئے تقویٰ، شکرگزاری، وفاداری اور اطاعتِ الٰہی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے امام مہدیؑ کی ولادت باسعادت اور زیارتِ شعبانیہ کی کامیاب انعقاد پر عوام، حکومت اور موکبوں کا شکریہ ادا کیا۔

داعش کے خلاف آیت اللہ سیستانی کے تاریخی فتوے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ فتویٰ نہ ہوتا تو عراق تباہ ہو چکا ہوتا، اور قوم ہمیشہ اس احسان کی مقروض رہے گی۔

آخر میں انہوں نے انقلابِ اسلامی ایران کی سالگرہ کے موقع پر کہا کہ ایران کی قیادت نے ہمیشہ “اسلام اور مسلمانوں کے لیے ایران” کے نظریے کو اپنایا ہے، اور یہی راستہ امت کے لیے نجات کا ذریعہ ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha